واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں روانڈا اور کانگو کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال روانڈا اور کانگو کے درمیان صلح کرائی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ روانڈا اور کانگو کے درمیان امن کے حوالے سے جلد پیشرفت دیکھیں گے۔ اور آپ کو فوری نتائج نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں جاری جنگیں برطانوی شہریوں کو اسلام کی طرف مائل کر رہی ہیں، رپورٹ
انہوں نے کہا کہ اہم معدنیات تک رسائی کے لیے کانگو اور روانڈا کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں۔ اور سب کے لیے اقتصادی فوائد کی نئی راہیں کھولیں گے۔
