سوشل میڈیا سے قلیل مدتی وقفہ بھی ذہنی صحت میں بہتری لا سکتا ہے۔
حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا کو اگر صرف ایک ہفتے کے لیے ہی ترک کر دیا جائے۔ تو اینزائٹی، ڈپریشن اور نیند جیسے مسائل میں خاطر خواہ کمی آ سکتی ہے۔
محققین کے مطابق 18 سے 24 برس کے 295 نوجوانوں کی ذہنی صحت کا تین ہفتوں تک مطالعہ کیا گیا۔ جس میں ابتدائی دو ہفتوں میں شرکا نے سوشل میڈیا کا استعمال کیا لیکن آخری ہفتے میں سوشل میڈیا کو بالکل ترک کر دیا۔
نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا سے مختصر وقفے کے باعث اینزائٹی میں 16 فیصد، ڈپریشن میں 25 فیصد اور بے خوابی جیسے مسائل میں 14 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیا فیچر متعارف، مالکان اپنے ملازمین کے میسجز پڑھ سکیں گے
تحقیق کے دوران ان افراد میں زیادہ تبدیلیاں دیکھی گئیں جن میں ابتدا میں شدید ڈپریشن کی علامات موجود تھیں۔
