ماسکو، روس نے اسنیپ چیٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔
روسی خبرایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم مبینہ طورپردہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔
حکام نے الزام لگایا کہ کچھ گروہ اسنیپ چیٹ کی خفیہ چیٹس اورغائب ہونے والے میسجز کا فائدہ اٹھا کر رابطے میں رہ رہے تھے، جس کے بعد اس ایپ کو ملک میں بلاک کر دیا گیا۔
اسی کے ساتھ روس نے ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس FaceTime کو بھی بند کردیا ہے، حکام کے مطابق بعض ’’غیر منظور شدہ‘‘ بیرونی مواصلاتی ذرائع سیکیورٹی ایجنسیوں کے نگرانی سسٹمزسے مطابقت نہیں رکھتے، جس کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا۔
یوٹیوب ری کیپ، صارفین نے 2025 میں سب سے زیادہ کیا دیکھا؟
اس سے قبل روس گوگل، یوٹیوب، میٹا کی مختلف سروسز، واٹس ایپ اور ٹیلیگرام پر بھی پابندیاں لگا چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان مسلسل اقدامات کے بعد ملک کے اندربین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمزتک عام صارفین کی رسائی مزید محدود ہو گئی ہے جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلے قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ناگزیرہیں۔
