سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی سونے کے نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی، دو دن میں سونے کی قیمتوں میں 2700 روپے فی تولہ کمی ہو گئی ہے۔
آج سونے کی نرخ میں 1700 روپے کی کمی ہونے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 1457 روہے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالرسستا ہو کر4191 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر مزید گر گیا
گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے سے چاندی کی قیمت 6ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔
آج چاند ی کی قیمت میں 85روپے کی کمی ہوئی ہے جس بعد فی تولہ چاندی 6000 روپے کی ہو گئی ہے۔
