کینسر کے خطرے کو کم کرنے والی اہم غذائیں، ماہرین صحت کی رپورٹ

کینسر کے خطرے کو کم کرنے والی اہم غذائیں، ماہرین صحت کی رپورٹ

امریکی ادارے او ایس ایف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق روزمرہ خوراک میں مخصوص غذاؤں کو شامل کرنے سے نہ صرف مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ کینسر کے خطرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہر غذائیت جیانا رچ کے مطابق چند قدرتی اور صحت بخش غذائیں جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں اور خلیات کو نقصان سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ

1.فائبر سے بھرپور غذائیں

فائبر آنتوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہے اور یہ آنتوں کے سرطان کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ مکمل اناج جیسے جئی، براؤن رائس اور کوئنوآ؛ بیج اور خشک میوہ جات جیسے فلکسیڈ، کدو کے بیج، اخروٹ اور چیا سیڈز۔ یہ غذائیں قوتِ ہضم بہتر کرتی ہیں اور آنتوں کے سرطان کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔

2. پھل اور سبزیاں

رنگ برنگے پھل اور سبزیاں جسم میں حفاظتی اجزاء فراہم کرتی ہیں جو خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں اور قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں، خاص طور پر بیریز، ٹماٹر، گاجر، شملہ مرچ اور بروکلی کینسر کے خلاف مددگار ہو سکتی ہیں۔

3. اومیگا‑3 فیٹی ایسڈز

اومیگا‑3 جسم میں سوزش کم کرنے اور مدافعتی نظام مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تیل والی مچھلی، جیسے سالمن، میکریل اور سارڈینز اس کا بہترین ذریعہ ہے۔

4. پروٹین والی غذائیں

متوازن پروٹین کی مقدار جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے۔ انڈے، دالیں، دہی اور سبزیاں جسم کو مضبوط بناتی ہیں اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے روزانہ کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

بچاؤ کے لیے چند احتیاطی نکات

۔ زیادہ پروسیسڈ یا تیار شدہ کھانوں سے پرہیز کریں

۔ مصنوعی رنگ اور اضافی چکنائی والی اشیاء کم کریں

۔ ضرورت سے زیادہ گوشت خاص طور پر پراسیسڈ میٹ سے پرہیز کریں

ماہرین صحت کے مطابق روزانہ کی خوراک میں یہ غذائیں شامل کرنے سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے، صحیح غذائی عادات کے ذریعے چھاتی، پروسٹیٹ، آنتوں اور معدے کے کینسر سمیت کئی اقسام کے سرطان کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp