اداکارہ رشمیکا مندنا نے اپنے اور وجے دیوراکونڈا کے حوالے سے جاری شادی کی افواہوں پر پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے۔
دی ہالی وڈ رپورٹر انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں 29 سالہ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ان کے اور وجے کے بارے میں مسلسل قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں، خاص طور پر یہ دعوے کہ ممکن ہے وہ اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں.
سمانتھا رتھ کی خفیہ شادی کی تصاویر وائرل, مداح حیران
پشپا اسٹار رشمیکا مندنا نے انٹرویو میں کہا کہ میں نہ تو اس کی تصدیق کرنا چاہتی ہوں اور نہ ہی انکار۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اس بارے میں بات تب کریں گی جب انہیں مناسب لگے، اس وقت ان کا بنیادی فوکس اپنے کیریئر پر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افواہوں کے باوجود اداکارہ شادی کی تفصیلی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور گزشتہ ماہ انہوں نے اُدے پور کا مختصر دورہ بھی کیا تاکہ ممکنہ شادی کے مقامات کا جائزہ لے سکیں۔
فضا علی نے ندا یاسر کو فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا
واضح رہے کہ رشمیکا اور وجے نے مبینہ طور پر گزشتہ اکتوبر میں حیدرآباد میں ایک چھوٹی نجی تقریب میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائی تھیں۔ اگرچہ انہوں نے خود آن لائن کچھ شیئر نہیں کیا، لیکن وجے کے ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ شادی فروری 2026 میں منعقد ہونے کی تیاریوں میں ہے۔
