بھارتی مشہور اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے فلم ساز راج ندی مورو کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر جاری کر دیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور حیرت کے بھرپور اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ سمانتھا نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد پیر کی صبح ایشا یوگا سینٹر کے اندر واقع لِنگا بھیرَوی مندر میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کر لی، تقریب میں صرف 30 مہمان موجود تھے۔

دھرمیندر کی موت پر افسردہ سلمان خان کا جذباتی بیان سامنے آ گیا
سمانتھا رتھ نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کیں، جس میں وہ روایتی سرخ ساڑی میں دلہن کے لباس میں دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ راج ندی مورو نے سفید کرتا اور بیج نیہرو جیکٹ زیبِ تن کر رکھی تھی۔ سادہ مگر شاندار انداز کی وجہ سے تصاویر چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئیں۔
سمانتھا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف تاریخ “01.12.2025” درج کی، جس نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے شادی کی باضابطہ تصدیق کر دی۔
View this post on Instagram
شائع شدہ تصاویر میں راج سمانتھا کو ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی پہناتے دکھائی دیے، جبکہ دوسری تصویر میں سمانتھا مہندی، منگل سوتر اور روایتی زیورات کے ساتھ دلکش انداز میں مسکراتی ہوئی نظر آئی۔
بھارتی اداکار انوپم کھیر کا چرس اور بھنگ پینے کا اعتراف، نشہ کیوں چھوڑا؟

سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ مختلف فلمی حلقوں نے اسے سال کی سب سے خوشگوار خبر قرار دیا ہے۔
