لاہور: چینی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
دس دن میں چینی کی فی کلو قیمت میں 24 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو سے کم ہو کر 186 روپے تک پہنچ گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو بوری کی قیمت 10,500 روپے سے کم ہو کر 9,300 روپے ہو گئی ہے۔
چینی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ گنے کی کرشنگ کے آغاز کو قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں چین کی دستیابی پر مثبت اثر پڑا ہے جس سے قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔
دو دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
تاجروں نے چینی کی قیمتوں میں دسمبر میں مزید کمی ہونے کی امید ظاہر کی ہے، معاشی ماہرین کے مطابق اگر حکومت درآمدی پالیسیوں اور مقامی پیداوار کو مؤثر انداز میں منظم رکھے تو چینی کی قیمتوں میں استحکام رہ سکتا ہے۔
