کراچی میں بچے کے مین ہول میں گرنے کی خبر چلنے پر انتظامیہ پراسرار طور پر غائب ، امدادی کام چندہ جمع کرکے کیا گیا۔
گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے کمسن بچے کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ، انتظامیہ میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پراسرار طور پر غائب ہو گئی تھی۔
چھیپا، ایدھی اور شہریوں نے نہ صرف اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا بلکہ چندہ جمع کرکے کھدائی کے لیے مشینری بھی منگوائی گئی۔
کراچی، کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہ مل سکا، شہریوں کا احتجاج
اس موقع پر مشتعل افراد نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور میڈیا ہاؤسز کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔
بچے کی والدہ اور دا دا نے بھی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ڈوبنے والے بچے کی شناخت ابراہیم کے نام سے کی گئی ، جو شاہ فیصل نمبر 5 کا رہائشی اور ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہے۔
