امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پابندی کب تک بر قرار رہے گی اس سے متعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں ، فیصلہ نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو نہیں چاہتے، ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں، پابندی ہٹانے کے لیے کوئی مخصوص وقت طے نہیں۔
ٹرمپ کی وینزویلا پر سخت ہدایت، تمام ایئرلائنز اور پائلٹس فضائی حدود سے گریز کریں
ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے فون پر بات چیت کی تصدیق کی تاہم وینزویلا کے خلاف فوری فوجی حملوں سے متعلق سوال کا نفی میں جواب دیا۔
دوسری جانب ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جو پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
