خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور ہے،گورنر کے لئے6نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا نام فیصل کریم کنڈی کا ہے کہ وہی اپنے فرائض جاری رکھیں ،امیر حیدر ہوتی،پرویز خٹک اور آفتاب شیر پاؤ کے نام بھی زیر غور ہیں ۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)غیور اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کے نام بھی زیر غور ہیں۔
وفاقی سطح کے ترقیاتی منصوبے ڈی آئی خان کے لیے لائے جائیں گے ،فیصل کریم کنڈی
دوسری جانب فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں گورنر تبدیلی کی افواہوں کی تردید کردی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیشہ تسلیم کریں گے۔
گورنر تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں،میڈیا پر جو نام چل رہے ہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔
