بحرین رہائش اختیار کرنے کے خواہشمندوں کو خوشخبری سنا دی گئی۔
رہائشی قواعد میں نرمی کرتے ہوئے بحرین نے گولڈن ویزا کیلئے کم از کم سرمایہ کاری کی شرائط میں 35 فیصد کی کمی کر دی ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ کے قومی شہریت، پاسپورٹس اور رہائشی امور کا کہنا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کی حد 2 لاکھ بحرینی دینار سے کم کر کے 1 لاکھ 30 ہزار کر دی گئی۔
جو افراد اس وقت کم از کم 130000 بحرینی دینار مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں وہ اب اس پروگرام کے لئے اہل ہیں، واضح رہے کہ گولڈن رہائشی ویزا مختلف اقسام کے افراد کے لئے ہے۔
ان میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار، وہ پیشہ ور افراد جو ماہانہ کم از کم 2000 بحرینی دینار کماتے ہیں، ریٹائرڈ افراد جو بحرین میں 15 سال کام کر چکے ہیں، شامل ہیں۔
فن لینڈ کا پاکستان ، افغانستان اور میانمار میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان
غیر مقیم ریٹائر افراد جن کی پنشن 4000 بحرینی دینار یا اس سے زائد ہے وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔درخواست دہندگان کو وزارت کے پورٹل کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔
درخواست کے ساتھ انہیں پاسپورٹ، چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹس، صحت کی انشورنس اور رہائش کے ثبوت دینا ہوں، درخواست دینے کی فیس 5 بحرینی دینار ہے، گولڈن ویزا کے حامل افراد کہیں بھی کام کر سکتے ہیں۔
