ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔
فاسٹ باؤلر مارک ووڈ بریسبین میں شیڈول میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے ووڈ کی فٹنس کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں سیریز کے باقی میچز کے لیے احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مارک ووڈ نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں تقریباً نو ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی۔
بابراعظم کی اپنے خواب اور یادگار لمحے کے بارے میں لب کشائی
مارک ووڈ رواں برس مارچ میں گھٹنے کی سرجری کے باعث کرکٹ سے دور تھے، انہوں نے آخری ٹیسٹ اگست 2024 میں سری لنکا کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا تھا۔
یاد رہے کہ 36 سالہ ووڈ نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سیریز کے تمام پانچوں میچ کھیلنے کی پوزیشن میں نہیں ۔ پہلے ٹیسٹ میں بھی انہیں ہیمسٹرنگ کی تکلیف کا سامنا تھا۔
