لندن، برطانوی ڈرامہ نگار ٹام اسٹوپارڈ، جو ادب اور تھیٹر کی دنیا کے نامور فنکار شمار کیے جاتے تھے، 88 برس کی عمر میں اپنے گھر پر، اہل خانہ کی موجودگی میں انتقال کر گئے۔
ان کے نمائندے نے بتایا کہ اسٹوپارڈ نے “پرامن انداز میں” زندگی کا اختتام کیا،اسٹوپارڈ کو ان کی فکری اور منفرد تحریری صلاحیتوں کی بدولت بطور ڈرامہ نگار اور سکرین رائٹرعالمی پذیرائی حاصل ہوئی۔
ان کی سب سے مشہور تخلیق 1998 کی فلم Shakespeare in Love ہے، جس کے لیے انہیں آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ہالی وڈ اداکار ایتھن براؤن 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ان کی تھیٹر زندگی 1960 کی دہائی سے شروع ہوئی اور مشہور ڈراموں میں Rosencrantz and Guildenstern Are Dead، Arcadia، The Real Thing اور Leopoldstadt شامل ہیں۔ اسٹوپارڈ کی تحریر فلسفہ، سیاست، ادب اور انسانی جذبات کا حسین امتزاج تھی۔
ان کے انتقال سے عالمی تھیٹر اورادب کے شائقین میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، اسٹوپارڈ کو ان کے لطیف مگر عمیق مکالمے، انسانی جذبات کی عکاسی اور تخیل کے امتزاج کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
