امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام امریکی ایئرلائنز اور پائلٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ وینزویلا کی فضائی حدود سے مکمل طور پر گریز کریں۔
ٹرمپ کے مطابق اس اقدام کا مقصد پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اورکسی بھی غیر متوقع خطرے سے بچنا ہے۔
امریکی ایوی ایشن حکام نے ایئرلائنز کو واضح کیا کہ وینزویلا کی فضائی حدود کو بند تصورکیا جائے اورکسی بھی پرواز کی روانگی سے قبل متعلقہ رہنما خطوط پرعمل کرنا لازمی ہوگا۔
یہ حکم ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب وینزویلا کے سیاسی اوراقتصادی حالات غیرمستحکم ہیں اورامریکی انتظامیہ نے شہریوں اور طیاروں کی حفاظت کواولین ترجیح قراردیا ہے۔
امریکی محکمے کے خفیہ ریکارڈ میں کورونا ویکسین سے بچوں کی ہلاکتوں کا انکشاف: نیویارک ٹائمز
ایئرلائنزاورپائلٹس کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے اپنائیں اورفضائی سفر میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کریں۔
ٹرمپ کے اس اعلان سے بین الاقوامی پروازوں کے شیڈولز اور فلائٹ روٹس میں ممکنہ تبدیلیاں متوقع ہیں، جبکہ ایوی ایشن کمیونٹی نے اس اقدام کو حفاظتی نقطہ نظر سے اہم قرار دیا ہے۔
