سندھ میں نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے تمام نجی اسکولز کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے، جیکٹ پہن سکیں گے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن رفیعہ جاوید نے کہا کہ موسم سرما میں بچے کسی بھی رنگ اور ڈیزائن کی گرم جیکٹ پہن سکتے ہیں، اسکول انتظامیہ انہیں مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا 2026میں ٹیچرز لائسنسنگ اجرا کا فیصلہ
رفیعہ جاوید نے کہا کہ اس پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
