دل کی بیماری آج دنیا بھر میں سب سے عام اور مہلک امراض میں شمار ہوتی ہے، مگر چند سادہ روزمرہ عادات اپنا کر اس سے بچاؤ ممکن ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ عادات دل کی صحت کو مضبوط رکھنے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
دماغی امراض کی درست اور بروقت شناخت کیلئے جدید ٹیکنالوجی دریافت
1۔ تمباکو نوشی سے اجتناب:
ماہرین کے مطابق سگریٹ اور تمباکو خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور دل کے دورے کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔
2۔ جسمانی سرگرمی:
روزانہ 30 سے 60 منٹ کی ورزش، جیسے تیز واک یا سائیکلنگ، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور شوگر کو متوازن رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
3۔ صحت مند غذا:
سبزیاں، پھل، سالم اناج، دالیں، مچھلی اور کم چکنائی گوشت دل کے لیے مفید ہیں۔ ماہرین تلی ہوئی چیزیں، زیادہ چکنائی اور پراسیسڈ فوڈ سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
4۔ وزن اور بلڈ پریشر کی نگرانی:
اضافی وزن اور بلند بلڈ پریشر دل پر بوجھ ڈالتے ہیں۔ وقتاً فوقتاً چیک اپ اور وزن کا کنٹرول دل کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
5۔ نیند کی اہمیت:
ہر رات 7 سے 9 گھنٹے پرسکون نیند دل اور جسم کی عمومی صحت کے لیے لازمی ہے۔
امریکی محکمے کے خفیہ ریکارڈ میں کورونا ویکسین سے بچوں کی ہلاکتوں کا انکشاف: نیویارک ٹائمز
6۔ ذہنی دباؤ کم کریں:
ماہرین کہتے ہیں کہ تواتر سے دباؤ اور اسٹریس دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔ مراقبہ، ہلکی ورزش یا آرام کے طریقے اپنانا مفید ہے۔
7۔ ریگولر صحت کے معائنہ:
بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور شوگر کے لیول کی باقاعدگی سے جانچ دل کی بیماریوں سے بروقت بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔
