سونے کی قیمتوں میں دو دن استحکام کے بعد آج ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کے نرخ میں 5300 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 4544 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار 797روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 53 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 4218 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سونے کے بعد چاندی کی قیمت نے بھی تاریخ رقم کر دی
چاندی کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، چاندی کی قیمت میں 267 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 5 ہزار 909 روپے کی ہو گئی ہے۔
