سابق کپتان بابراعظم نے اپنے خواب اور کرکٹ میں یادگار لمحے کے بارے میں لب کشائی کردی۔
بابر اعظم نے انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے یو ٹیوب چینل پر ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خواب ہے پاکستان کیلئے ورلڈ کپ جیتوں۔
پاکستان کے سری لنکا دورے کا شیڈول سامنے آ گیا، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز دامبولا میں
بابر اعظم نے بطور کپتان بھارت کو ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہرانے کو یادگار لمحہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہوں۔
سابق کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچے لیکن جیت نہ سکے، ان کا کہنا تھا کہ انسان ہوں، کبھی کبھار ہم ناکام ہو جاتے ہیں لیکن اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے۔
بابر اعظم babar azam نے کہا کہ مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے، انہوں نے کہا کہ جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کے لیے بہت ہی مختلف احساس ہوتا ہے۔
کیون پیٹرسن نے ان سے سوال کیا کہ اے بی ڈی ویلیئرز آپ کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تو میں کون سے نمبر پر ہوں، دوسرے یا تیسرے؟اس پر بابراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں چھٹے یا شاید ساتویں نمبر پر۔ اس جواب پر دونوں نے قہقہہ لگایا۔
بابر اعظم نے کہا کہ جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں تو اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے، میرا مقصد ملک کیلئے ٹرافی جیتنا ہے جس کیلئے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔
پی سی بی اور اطالوی کرکٹ فیڈریشن میں کرکٹ کے فروغ کیلئے تاریخی معاہدہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر پویلین لوٹے۔
اس طرح بابر اعظم، صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔
