محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے علاقے لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند میں بتدریج اضافے کی توقع ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند چھائی رہی۔
کم سے کم درجہ حرارت اسکردو کا منفی 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
مری گلاس ٹرین؛اسٹیشنز اور کرایے کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 199 ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ اے کیو آئی سول سیکریٹریٹ کے علاقے میں 810 ریکارڈ کیا گیا۔
