مصرکے وزیرخارجہ کل سے پاکستان کا2روزہ سرکاری دورہ کریں گے،دورہ سیاسی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی تعاون کے فروغ میں معاون ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات ہوگی، پاکستان اور مصر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے،دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
متحدہ عرب امارات نے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی، دفتر خارجہ
علاقائی و عالمی صورتحال، خصوصاً غزہ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا،دورہ پاکستان مصر شراکت داری کو نئی قوت اور سمت فراہم کرے گا۔
مصری وزیر خارجہ کادورہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے،پاکستان اور مصر کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
