تاجکستان میں افغان سرحد کے قریب چینی شہریوں پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد چین نے شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو سرحدی علاقے فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین نے اس افسوسناک واقعے پر تاجک حکام سے مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی سفارتخانے نے بتایا کہ جمعرات کی شب تاجکستان کے سرحدی علاقے میں ہونے والے حملے میں تین چینی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔
سفارتخانے کے مطابق واقعے کی نوعیت سنگین ہے اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے مقامی حکام کی فوری کارروائی ناگزیر ہے۔
ٹرمپ روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں پر روسی اختیار تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے، برطانوی میڈیا
چین نے تاجکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملہ آوروں کا سراغ لگانے، حملے کے محرکات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
سفارتخانے نے ملک میں موجود دیگر چینی شہریوں کو بھی احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جس مقام پر حملہ ہوا وہ افغانستان کی سرحد کے نزدیک حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے، جہاں حالیہ عرصے میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
