پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی (traffic violation)پر کریک ڈاؤن جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ۔
ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 40ہزار شہریوں کے چالان کئے گئے ،سنگین ٹریفک وائلیشنز پر 344 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا،6 ہزار 700 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں۔
ای چالان کا دائرہ سکھر اور حیدرآباد تک بڑھا دیا،وزیر داخلہ سندھ
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 131 افراد حوالات میں بند ہیں،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 6 ہزار سے زائد افراد کو جرمانے کئے گئے۔
ون وے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار870،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 5 ہزار افراد کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔
پبلک ٹرانسپورٹ پر پیسنجر اوور لوڈنگ کرنے پر 630 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کر دیا،پنجاب بھر میں 1500 سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
کراچی: ایک ماہ میں 93 ہزار سے زائد ای چالان، خزانے میں کروڑوں روپے کی غیر معمولی آمدن
اسی طرح اسموگ تدارک کے تحت 3ہزار800 گاڑیوں کے چالان،ایک ہزار گاڑیاں بند کی گئیں ، غیر محفوظ 812 گاڑیوں کو جرمانے اور 222 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔
ٹریفک میں خلل ڈالنے والے بھکاریوں کیخلاف 11 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا، غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والے 2036 اور غلط پارکنگ کرنے والی 536 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔
