بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کیلئےعوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا گیا،افتتاح وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فوری درج کرائی جاسکیں گی ،شکایات ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہوسکیں گی۔
صارفین نمائندے کی بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت درج کراسکیں گے ،سات مختلف زبانوں میں شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔ازالہ ہونے پر متعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائے گی۔
ایران سے 18 روپے فی یونٹ ملنے والی بجلی پاکستان میں مقامی نرخوں پر فروخت
شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر وہ شکایت دوبارہ ایکٹو ہوجائے گی،اس سسٹم کے تحت شکایات سامنے آئیں گی،اس نظام سے پاور سیکٹرمیں خوداحتسابی ہوگی۔
آج کے بعد ایک ایک نااہلی سامنے آئے گی جس کی ذمہ داری ہمیں اٹھانی ہوگی،ذمہ داری کے بعد کچھ اقدامات کرنا ہوں گے ،کوشش کررہے کہ سب کو برابری کی سطح پر کھڑا کریں۔
