پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہو گئی ہے۔
دونوں سپر اسٹارز کی طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی فلم نیلوفر نے ریلیز کے پہلے ہی دن سینما گھروں میں غیر معمولی رونق پیدا کر دی۔
فلم کی جذباتی، خوبصورت اور منفرد کہانی نے شائقین کو پہلے دن پہلے شو کے لئے سینما آنے پر مجبور کردیا اور شہری صبح سے ہی ٹکٹوں کے حصول کے لیے قطاروں میں دکھائی دیے۔
فلم نیلوفر ایک دل کو چھو لینے والی لو اسٹوری ہے جس میں ماہرہ خان ایک نابینا لڑکی کے مشکل اور حساس کردار میں جلوہ گر ہیں جبکہ فواد خان ایک سنجیدہ اور جذبات کے لمس سے بھرپور رائٹر کے کردارمیں نظر آتے ہیں۔
سونیا حسین نے روس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
دونوں مرکزی کرداروں کے درمیان محبت، جدوجہد اورجذباتی اتارچڑھاؤ سے بھرپور کہانی نے فلم بینوں کی دلچسپی میں اضافہ کر دیا ہے،سینما گھروں کے باہر رش اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین کو اس فلم کا شدت سے انتظار تھا۔
سوشل میڈیا پر بھی فلم کے حوالے سے مثبت تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں جہاں مداح ماہرہ خان کی شاندار ادکاری اور فواد خان کی بہترین پرفارمنس کی تعریف کر رہے ہیں۔
فلمی ماہرین کے مطابق نیلوفر پاکستانی سینما میں ایک بار پھر معیاری فلم میسر آنے کی مثال ہے جبکہ ماہرہ اور فواد خان کی جوڑی باکس آفس پر ایک اور کامیابی کا اشارہ دے رہی ہے۔
