بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
علیمہ خان کی درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے 24 مارچ کے واضح حکم کے باوجود حکام کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملاقات سے انکار ، سہیل آفریدی واپس چلے گئے
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے تمام ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
