پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں کمی کے لیے ذیابیطس کی دوا اوزمپک استعمال کرنے کے تاثر کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام بے بنیاد گمان اور غلط اطلاعات پھیلانے سے روکتا ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لوگوں نے میرے بارے میں خود ہی فرضی کہانی بنا کر اسے حقیقت سمجھ لیا۔
گھر آنے والے پلمبر، الیکٹریشن یہاں تک کہ بہنوئی تک سے پردہ کرتی ہوں، ڈاکٹر نبیحہ
شگفتہ اعجاز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ ہمارے لوگ کتنے فارغ ہیں جو جھوٹی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں۔ میں نے کبھی اوزمپک استعمال نہیں کی، جو لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ میں نے دوا کھا کر وزن کم کیا، میں جلد اُن کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ کسی اور کی زندگی پر بات کر سکوں، جبکہ دوسروں کے لیے تو اب یہ فیشن بن گیا ہے کہ کسی کی بھی زندگی میں مداخلت کریں اور پھر سوالات کریں، جبکہ دین میں اس کی بھی اجازت نہیں۔
خواہش ہے سلمان خان میری زندگی پر بننے والی فلم کریں، دھرمیندرا
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کو غلط انداز میں استعمال کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزن کم کرنے کا عمل طویل اور محنت طلب تھا، جس کے دوران مجھے اور میری کم عمر بیٹیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
