ہانگ کانگ (hong kong)کی رہائشی عمارتوں میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ہلاکتوں کی تعداد 83 ہو گئی جبکہ 300 افراد لاپتہ ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق لاپتہ افراد کی متاثرہ عمارتوں میں تلاش جاری ہے،ہانگ کانگ کی 31 منزلہ 7 رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔
جاپان نے تائیوان کے معاملے پر حد پار کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، چین
علاوہ ازیں مقامی پولیس نے مرمت کے کام کے ذمہ دار ٹھیکیدار ادارے کے دو سینئر عہدیداروں اور ایک انجینئر کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق عمارت کی مرمت کے دوران استعمال ہونے والا مواد فائر سیفٹی کے معیار پر پورا نہیں اترتا تھا، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔
چین کا اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
آگ نیو ٹیریٹریز کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فک کورٹ کمپلیکس میں لگی، جو بلند عمارتوں کا ایک سلسلہ ہے،دوسری جانب روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، پیوٹن نے ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
