سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 22خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
فائرنگ کے تبادلے میں 22خوارج ہلاک کردیے گئے،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ہلاک دہشتگرد بھارت کے حمایت یافتہ نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے،سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام ہوا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، انہوں نے 22 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
کرم میں آپریشن ،7خوارج ہلاک،کیپٹن سمیت6 جوان شہید
محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔خوارجیوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔
خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں،امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ قوم کی حمایت سے پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
