ڈاکٹر نبیحہ علی خان، جو شادی، رشتوں اور مردوں سے متعلق اپنے سخت اور تیکھے بیانات کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
اس بار انہوں نے ایسا انکشاف کیا جس نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔ ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا ہے کہ اصل زندگی میں وہ مکمل پردہ کرتی ہیں اور جو انداز کیمروں پر دکھائی دیتا ہے، وہ صرف میڈیا اپیئرنس کے لیے ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دیور، گھر میں آنے والے الیکٹریشن، پلمبر یا کسی بھی غیرمحرم مرد کے سامنے بغیر پردے نہیں جاتیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آن لائن جو روپ لوگ دیکھتے ہیں وہ صرف اسکرین تک محدود ہے، جبکہ گھر میں وہ سختی سے پردہ کرتی ہیں اور عبایا کے بغیر کسی غیرمحرم کے سامنے نہیں آتیں۔
ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے شادی کے لہنگے اور زیورات کی قیمت بتا دی، مداح حیران
ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ کچھ صارفین نے اسے حیران کن قرار دیا، کئی نے طنز اور تنقید کی، جبکہ کچھ نے انہیں دوہرا معیار رکھنے کا الزام دیا۔
متعدد افراد کا کہنا تھا کہ اگر وہ پردہ کرتی ہیں تو پھر میڈیا پر ان کا انداز مختلف کیوں ہے، جبکہ کچھ نے اسے توجہ حاصل کرنے کی نئی کوشش کہا۔
یاد رہے کہ اپنی شادی کے موقع پر بھی انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات اور ایک کروڑ روپے کا عروسی لباس پہنا، جس پر بھی سوشل میڈیا پر خاصی گفتگو ہوئی تھی۔
