ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے 29 نومبر بروز ہفتہ بینک برانچیں کھلی رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کسٹمز کی وصولی کے معاملات دیکھنے والی تمام بینک برانچیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہوں گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کی آسانی اوروقت پرٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں استحکام ، ڈالر بھی سستا ہو گیا
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے دوران اپنے ٹیکسزجمع کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
بینک برانچیں کھلی رہنے سے ٹیکس دہندگان کو ادائیگی کیلئے اضافی سہولت میسر ہوگی اور یہ اقدام مالی معاملات کو شفاف اورمنظم رکھنے کیلئے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
