راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جاتی۔ دھرنا جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ 8ویں بار جیل آئے ہیں لیکن انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ میں صوبے کے ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں۔ اور عدالتی احکامات کے باوجود مجھے ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔ جس پر تشویش ہے کہ جیل میں کون ہے اور ملاقات کیوں نہیں کرنے دی جا رہی؟
یہ بھی پڑھیں: دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش نہیں کر سکتے، عطا تارڑ
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریری طور پر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ بتائی جائے۔ اس طرز عمل سے ایک صوبے سے امتیازی سلوک کا تاثر جنم لے رہا ہے اور یہ صورتحال فاصلوں کو بڑھا رہی ہے۔
