میامی: ارجنٹائن کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے کیریئر میں 1300 گول شراکتیں مکمل کر لیں۔ جو اب تک دنیا میں کسی بھی کھلاڑی نے حاصل نہیں کیں۔
ارجنٹائن کے لیجنڈ کھلاڑی دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے آفیشل میچز میں 1300 کیریئر گول کنٹری بیوشنز مکمل کرلیے ہیں۔
انٹر میامی کی جانب سے کھیلنے والے 38 سالہ اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے یہ کارنامہ ایسٹرن کانفرنس سیمی فائنل میں ایف سی سنسناٹی کے خلاف میچ میں انجام دیا۔ جس میں میامی نے 0-4 کی شاندار فتح حاصل کی۔
لیونل میسی نے ایک شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کیا اور تین اسسٹ دے کر اپنی بے مثال کلاس دوبارہ ثابت کی۔
لیونل میسی کے کیریئر کے اعداد و شمار کے مطابق اب ان کے 896 گول اور 404 اسسٹ ہو چکے ہیں۔ جو مجموعی طور پر 1300 کی شراکت بنتی ہیں۔
لیونل میسی کو یہ ریکارڈ انہیں فٹبال کی تاریخ میں دوسرے کھلاڑیوں سے منفرد بناتا ہے۔ اور ان کے دیرینہ حریف کرسٹیانو رونالڈو کے 1213 کیریئر گول شراکتوں سے انہیں نمایاں برتری حاصل ہے۔ جبکہ لیونل میسی نے کم میچ کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے
دوسری جانب ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے کل کیریئر کنٹری بیوشنز 1213 میں 954 گولز اور 259 اسسٹ شامل ہیں۔ یوں لیونل میسی رونالڈو سے 87 کنٹری بیوشنز آگے ہیں۔
