امریکی گلوکار اور گیت نگار جیکسن براؤن کے بیٹے اور ہالی وڈ اداکار ایتھن براؤن صبح اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پائے گئے اور بعد ازاں ان کے انتقال کی تصدیق ہو گئی۔
ایتھن براؤن 1973 میں جیکسن براؤن اور فلِس میجر کے ہاں پیدا ہوئے تھے، ایتھن کے والد جیکسن براؤن نے فیس بک پر اپنے بیٹے کی موت کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت خاندان کے لیے بہت مشکل ہے۔
ایتھن براؤن نے بچپن ہی میں اپنے والد کے ساتھ 1974 میں رولنگ اسٹون میگزین کے سرورق پر جگہ بنائی تھی، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری کو اپنا کیریئر بنایا۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا انتقال کر گئے
اداکار نے 1995 کی فلم ’ہیکرز‘ میں اینجلینا جولی کے ساتھ کام کیا اور 2004 میں کیٹ ہڈسن کے ساتھ فلم ’ریزنگ ہیلن‘ میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ وہ 2002 میں ٹی وی سیریز ’برڈ آف پرے‘ کے ایک ایپیسوڈ میں بھی نظر آئے۔
ایتھن براؤن مختلف فیشن مہمات اور اشتہاری مہمات کا حصہ رہے، اور ہالی وڈ میں اپنی اداکاری اور ماڈلنگ کے ذریعے نمایاں پہچان حاصل کی۔ ان کے مداح اور دوست ان کی اچانک موت پر غمزدہ ہیں۔
