کراچی، ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پہلی بار چالان ہونے کی صورت میں جرمانہ معاف کیا جائے گا تاہم دوسری بار خلاف ورزی کرنے پر پہلا چالان بھی بھرنا ضروری ہوگا۔
ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ اگر چالان 14 روز کے اندرجمع کرایا جائے تو 50 فیصد رعایت دی جائے گی، لاہور میں جو جرمانے لگ رہے ہیں وہ کراچی کے مقابلے میں زیادہ ہیں، اس لیے کراچی کے شہریوں کیلئے نیا نظام بہتر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا شیڈول بھی پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ ہوگا، یہ نظام شہریوں اورٹریفک کے لئے زیادہ مؤثر ثابت ہوگا اورچند ماہ میں پنجاب میں جرمانے کی شرح زیادہ بڑھنے والی ہے۔
پنجاب میں پیٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو وقت پرچالان جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ اضافی جرمانے سے بچا جا سکے۔
یہ نیا قانون ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری اورشہریوں کی سہولت کے لئے ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت پہلی غلطی پر رعایت اور وقت پرادائیگی پر چھوٹ دی جائے گی۔
