بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کے انتقال کے بعد شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ان کے چاہنے والے اور ساتھی فنکار مختلف انٹرویوز، ویڈیو کلپس اور تصاویر کے ذریعے ان کی یادیں تازہ کر رہے ہیں۔
آج کل دھرمیندر کے انٹرویو کا کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جو 2015 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس میں وہ سلمان خان کو اپنا بیٹا قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ تو میرا بیٹا ہی ہے، تو مجھ پر ہی گیا ہے۔
دھرمیندرا نے اپنی گفتگو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ اگر کبھی ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو ان کا کردار سلمان خان ہی نبھائیں، کیونکہ وہ انہیں اپنی شخصیت کے سب سے قریب محسوس کرتے ہیں۔
دھرمیندرا کی موت کے بعد ہیما مالینی کا پہلا جذباتی پیغام سامنے آ گیا
دھرمیندرا کے ان دل چھونے والے انٹرویوز نے مداحوں کو ایک بار پھر اس باوقار فنکار کی سادگی، محبت اور سچائی کی یاد دلا دی ہے۔
View this post on Instagram
