کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر جب کہ 10 گرام سونا بھی 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر برقرار رہا۔
کاروباری ہفتے کے اختتام سے قبل سونے کے نرخوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
پاکستانی ہر سال کتنے کلو سونا خریدتے ہیں؟ اعدادوشمار جاری
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 160 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 642 روپے ہوگئی تھی۔
