کرکٹ کی دنیا آج بھی اُس دردناک لمحے کو نہیں بھلا پائی جب 11 سال قبل آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز گراؤنڈ میں گیند لگنے سے زخمی ہوئے اور چند روز بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔
27 نومبر 2014 کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیو ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ آسٹریلیا کے درمیان شیفیلڈ شیلڈ میچ جاری تھا۔ فلپ ہیوز 63 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب ساؤتھ آسٹریلیا کے باؤلر شان ایبٹ کا باؤنسر ان کی گردن کے پچھلے حصے پر لگا۔
ڈبل ہیٹ ٹرک،موسیٰ خان نے قائد اعظم ٹرافی میں تاریخ رقم کردی
گیند لگتے ہی ہیوز زمین پر گر پڑے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر چوٹ اتنی شدید تھی کہ وہ دومرتبہ دل بند ہونے کے بعد 27 نومبر 2014 کو محض 25 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 26 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔
فلپ ہیوز کی موت کے بعد جدید ہیلمٹ ڈیزائن، گردن کی حفاظت کے لیے نیٹ گارڈز اور میدان میں میڈیکل ریسپانس کو بہتر بنایا گیا۔
