پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔
محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے جس موٹرسائیکل کا استعمال کیا، وہ راولپنڈی سے چوری شدہ تھی۔
حملہ آور ایف سی ہیڈکوارٹرز کے گیٹ تک کیسے پہنچا ؟ اہم خبر آ گئی
پولیس حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل کی چوری کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں پہلے سے درج تھی، جبکہ تحقیقات کے دوران اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یہی موٹرسائیکل دہشتگردوں نے حملے کے لیے استعمال کی۔
سی ٹی ڈی اور پولیس نے حملے سے جڑے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔ تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور حملہ آوروں کے سہولت کاروں تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔
ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی، سیکیورٹی ذرائع
واضح رہے کہ 24 نومبر کو ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر ہونے والے خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
