بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کے انتقال کے بعد ہیما مالینی نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا اور یادگار تصاویر شیئر کیں۔
ہیما مالنی نے لکھا کہ وہ میرے لیے بہت کچھ تھے، محبت کرنے والے شوہر، ہماری دو بیٹیوں ایشا دیول اور آہانا دیول کے پیارے والد، دوست، فلسفی، رہنما، شاعر، ہر مشکل وقت میں میرا سہارا بننے والے شخص تھے۔
کیا دھرمیندر مسلمان تھے اور ان کا مسلم نام کیا تھا؟

ہیما نے کہا کہ درحقیقت وہ میرے لیے سب کچھ تھے اور اچھے بُرے ہر لمحے میں ہمیشہ میرے ساتھ رہے، انہوں نے اپنی آسان اور دوستانہ طبیعت سے میرے تمام اہلِ خانہ کا دل جیت لیا اور ہمیشہ سب کے ساتھ محبت اور دلچسپی کا اظہار کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک عوامی شخصیت کے طور پر ان کا ہنر، شہرت کے باوجود ان کی عاجزی اور ان کی عالمی کشش نے انہیں ایک منفرد اور بے مثال آئیکن بنایا، فلمی صنعت میں ان کی لازوال شہرت اور کارنامے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
ہیما مالنی نے مزید کہا کہ میری ذاتی کمی بیان سے باہر ہے اور جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ میری پوری زندگی برقرار رہے گا۔ سالوں تک ساتھ گزارے گئے
لمحوں کے بعد میرے پاس بے شمار یادیں رہ گئی ہیں، جنہیں میں زندگی کے ان خاص لمحوں کو دوبارہ محسوس کرنے کے لیے یاد کرتی رہوں گی۔
Some lovely family moments… simply treasured photos❤️❤️ pic.twitter.com/ZqrxlQc23h
— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 27, 2025
دھرمیندر کی یاد میں شعلے کی 50 سالہ بائیک نمائش کیلئے پیش، مداح جذباتی
واضح رہے کہ دھرمیندرا نے 1954 میں صرف 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے پہلی شادی کی تھی، شادی کے بعد ان کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے، بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول، اور دو بیٹیاں۔ 1980 میں دھرمیندرا نے ہیما مالینی سے دوسری شادی کی اور ان کے ہاں دو بیٹیاں پیدا ہوئیں: ایشا دیول اور آہانا دیول۔
