میکسیکو اور تھائی لینڈ مس یونیورس کے دو اہم شریک مالکان پر دھوکہ دہی، منشیات، ہتھیاروں اور ایندھن کی اسمگلنگ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی معروف میڈیا شخصیت اور مس یونیورس کی شریک مالک اینی جاکاپونگ ( Anne Jakapong Jakrajutatip) پر الزام ہے کہ ان کی کمپنی جے کے این گلوبل گروپ نے ایک سرمایہ کار کو گمراہ کر کے کمپنی بانڈز فروخت کیے۔
امریکی گلوکار کی آواز کے استعمال پر معروف مشروب کمپنی پر مقدمہ
عدالت نے تھائی لینڈ مس یونیورس کے مالک پر تقریباً 930,000 ڈالر کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا اور 25 نومبر 2025 کو گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے شریک مالک راؤل روچا کانتو (Raúl Rocha Cantu) پر الزام ہے کہ وہ منشیات، ہتھیاروں اور ایندھن کی غیر قانونی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔
میکسیکو کی وفاقی پراسیکیوٹرز آفس نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ان سمیت 13 افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور بال کاٹنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی، اہم انکشافات
ذرائع کے مطابق یہ قانونی کارروائی مس یونیورس کے 2025 کے مقابلے کے چند دن بعد سامنے آئی، جب مقابلہ تھائی لینڈ میں منعقد ہوا اور فاتحہ فاطمہ بوش کے گرد بھی تنازعات پیدا ہوئے۔ اب تک دونوں افراد کی جانب سے باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور آئندہ سماعتیں طے پا چکی ہیں۔
