وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے کلین سوئپ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب میں دن رات ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،وزیراعلیٰ مریم نوازعوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی مقرر کی گئی ہے، رانا سکندر حیات
پنجاب میں مستحق افراد کیلئے ہزاروں گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے،کئی شہروں میں معیاری سفری سہولیات کیلئے الیکٹرک بسز چل رہی ہیں۔
ہری پور میں ن لیگ کے ایک ورکر نے پی ٹی آئی کوشکست دی،ضمنی الیکشن میں عوام نےن لیگ کوکارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے،خیبر پختونخوا کے طلبہ سوال کرتےہیں کہ کہاں ہیں ہمارے لیے لیپ ٹاپس اور اسکالر شپس؟
میرا خواب ہے تعلیم کے شعبہ کے درپیش مسائل کو حل کروں، صوبائی وزیر رانا سکندر حیات
وزیراعلیٰ پنجاب 11 لاکھ بچوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہی ہیں،تعلیم میں کسی قسم کی سیاست ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔
