اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے سلمان اکرم راجہ کو لانے کے لیے عمر ایوب کو ہٹایا۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی امور ٹھیک کرنے کے بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں من پسند لوگوں کو لایا گیا۔ جبکہ اب پی ٹی آئی میں احتجاج کی طاقت نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت ایسا بھی آگیا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو انگیج ہی نہیں کر رہی۔ پی ٹی آئی پہلے جب احتجاج کے لیے نکلتی تھی تو مذاکرات شروع ہو جاتے تھے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سلمان اکرم راجہ کو لانے کے لیے عمر ایوب کو ہٹایا۔ اور شبلی فراز کو بھی علیمہ خان نے سائیڈ لائن کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی اسپیڈ ٹرین کیلئے عالمی بینک سے اپیل
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر بہت سارے لوگ تصویر میں اپنی شکل لانے کے لیے آتے ہیں۔
