گزشتہ ایک سال کے دوران بھارت کی ہوم ٹیسٹ کارکردگی شدید تنقید کی زد میں رہی ہے، مگر اس کے باوجود کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
میڈیا سے گفتگو میں گمبھیر نے یاد دلایا کہ ان ہی کی کوچنگ میں بھارت نے انگلینڈ کے دورے پر بہتر کارکردگی دکھائی، جبکہ چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ بھی اسی دور میں ٹیم نے جیتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ بی سی سی آئی کا ہے، مگر انہوں نے کبھی بھارتی کرکٹ کو اپنی ذات سے بڑا نہیں سمجھا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے کئی کھلاڑی 15 سے بھی کم ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جبکہ سینئر کھلاڑی روی چندرن ایشون، روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ نے واضح خلا پیدا کیا ہے۔
گمبھیر کے مطابق نوجوان کھلاڑی وقت کے ساتھ بہتر ہوں گے، انہیں صرف تجربہ درکار ہے۔
گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کو امپائرز سے ہاتھ ملانے کیلئے واپس میدان میں بلالیا
گمبھیر نے کہا کہ کامیابی ہو یا ناکامی، دونوں کی ذمہ داری پوری ٹیم پر ہوتی ہے اور وہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلسل تنقید کے باوجود انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی مدت مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-0 کی وائٹ واش شکست اور اب جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 کے کلین سویپ کے بعد یہ سوال زور پکڑ گیا تھا کہ کیا گمبھیر کو ٹیسٹ کوچنگ چھوڑ دینی چاہیے۔ تاہم پریس کانفرنس میں انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔
ؤ
