ہانگ کانگ کے شمالی ضلع تائی پو میں واقع 31 منزلہ رہائشی عمارتوں میں لگنے والی ہولناک آگ نے کم از کم 36 افراد کی جان لے لی، جبکہ متعدد افراد زخمی اور 279 افراد لاپتہ ہیں
حکومت اور فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔آگ “وانگ فک کورٹ” نامی ہاؤسنگ کمپلیکس میں لگی، جہاں تقریباً 2,000 فلیٹس موجود ہیں۔
At least four people have died and several others were injured after a major fire broke out at Wang Fuk Court in Tai Po, Hong Kong, today.
The blaze spread quickly along bamboo scaffolding surrounding the residential blocks.pic.twitter.com/82pVeN0FoK
— Volcaholic 🌋 (@volcaholic1) November 26, 2025
فائر سروس کے مطابق عمارت کے اندر اب بھی کتنے لوگ موجود ہیں، اس حوالے سے حتمی معلومات دستیاب نہیں۔ 2 افراد جھلس کر تشویشناک حالت میں ہیں، جب کہ کچھ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے۔
قریبی پیدل پل پر شہری جمع ہو کر بے بسی کے ساتھ ٹاورز سے اٹھتے دھوئیں اور شعلوں کو دیکھتے رہے۔ عمارتوں پر لگے بانس کے اسکیفولڈنگ نے بھی منظر کو مزید خطرناک بنا دیا۔ موقع پر بڑی تعداد میں فائر ٹینڈرز اور ایمبولینسز موجود رہیں۔
“وانگ فک کورٹ” ایک پرانا سرکاری سبسڈائزڈ ہاؤسنگ اسکیم کا منصوبہ ہے، جس کی تعمیر 1983 میں مکمل ہوئی تھی اور حالیہ دنوں میں اس کی ازسرِ نو مرمت جاری تھی۔ ہانگ کانگ چند وہ مقامات میں سے ہے جہاں اب بھی تعمیراتی کاموں میں بڑے پیمانے پر بانس کے اسکیفولڈنگ کا استعمال ہوتا ہے۔
