صوابی: شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر فلائنگ کوچ اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ اور فلائنگ کوچ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 15 مسافر شدید زخمی ہوئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلائنگ کوچ بٹ خیلہ سے اسلام آباد جا رہی تھی اور اس میں سوار خواتین و مرد سمیت تمام مسافر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی پانچ ایمبولینسز موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پورا کالوخان ہسپتال اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
افغانستان سے مذاکرات اس وقت ہوں گے جب وہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کالوخان اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا۔
