عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا مختلف انداز میں گول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
فٹبال کے میدان میں عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی مدمقابل نہیں۔ اسی وجہ سے پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن گئے۔
40 سال کی عمر میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کا جلوہ اور پھرتی برقرار ہے۔ جس کا ثبوت انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے ایک میچ میں منفرد انداز میں گول کر کے دیا۔ ان کا انوکھے انداز میں گول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
Call it skill, call it instinct… we call it Ronaldo 🐐💛 pic.twitter.com/diFN85oBCI
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) November 23, 2025
رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں النصر اور الخلیج کے درمیان ہونے والے میچ میں اپنے کلب کے لیے اوورہیڈ بائیسیکل کک سے گول کر کے اپنے فٹ ہونے کا ثبوت دیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی ترین کا ملتان سلطانز چھوڑنے کا اعلان
واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی عرب کی ایک لیگ سے جڑے ہوئے ہیں۔
