کراچی: سندھ اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 9 شکار پور 3 پر ضمنی انتخاب 14 دسمبر کو ہو گا۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن سندھ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فارم 33 کے مطابق 9 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نے آغاز شہباز علی درانی کو امیدوار کا ٹکٹ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حقدار حق سے محروم نہیں رہنا چاہیے، وزیر اعظم کی ہدایت
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 9 شکارپور 3 میں ضمنی انتخاب 14 دسمبر کو ہوں گے۔ اور یہ نشست آغا سراج درانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
