راولپنڈی، پاکستان ٹی 20 ٹرائی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر شائقین کو محظوظ کیا۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 146/5 رنز بنائے، کپتان سکندر رضا نے 37 رنز کی اہم اننگز کھیل کرٹیم کی قیادت کی جبکہ بریان بینیٹ نے 34 رنز اسکور کیے، دیگر بیٹسمینوں نے زیادہ دیر تک جم کر کھیل نہ سکے، اور ٹیم مقررہ ہدف سے کافی پیچھے رہی۔
سری لنکا نے جواب میں 16.2 اوورز میں 148/1 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ پاتھم نسنکا نے 58 گیندوں پر شاندار 98 رنز بنائے، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
کمال مشارہ نے 12 رنز کا ساتھ دیا جبکہ کُسال مینڈس 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، سری لنکا کی اوپنرز کی جارحانہ اننگز نے زمبابوے کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ، پاکستان اور بھارت 15 فروری کو کولمبو میں ٹکرائیں گے
زمبابوے کی جانب سے ریچرڈ نگراوا نے 3.2 اوورز میں 44 رنزدے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ براد ایونس نے ایک وکٹ لی، باقی بولرز کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ اضافی وکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے سری لنکا نے 22 گیندیں بچا کر میچ جیت لیا۔
یہ فتح سری لنکا کوپوائنٹس ٹیبل میں مضبوط پوزیشن دلاتی ہے اور زمبابوے کے لیے اگلے میچوں کی مشکلات بڑھا دیتی ہے۔
