سرکاری رہائش گاہوں کے منتظر وفاقی ملازمین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت کی جانب سے ڈی جی اسٹیٹ آفس کو بھجوائے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اکاوموڈیشن ایلوکیشن رولز 2002 میں ترمیم کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلہ ہونے والے وفاقی ملازمین کا فوری طور پر مکان تبدیل کروانے کا استحقاق ختم کر دیا گیا ہے۔
نئے قواعد کے تحت اب کسی بھی شہر سے ٹرانسفر ہونے والے ملازم کو جنرل ویٹنگ لسٹ میں باقاعدہ رجسٹریشن کروانا ہوگی اور پھر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑے گا۔
سرکاری حج اسکیم 2026 کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری مہلت میں 3 روز کی توسیع
اس سے قبل کئی ملازمین تبادلے کے نام پر فوری طور پر مکان الاٹ کرا لیتے تھے، جس کا نقصان اُن ملازمین کو ہوتا تھا جو طویل عرصے سے جنرل ویٹنگ لسٹ میں اپنی باری کے منتظر ہوتے تھے۔ نئی ترمیم کے بعد یہ طویل عرصے سے موجود ناانصافی ختم ہونے کی توقع ہے۔
